file photo

حکومت توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دے رہی ہے: مفتاح
26 مئی 2017 (08:02)
0

نجکاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت اب بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئے بجلی گھروں کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ صنعتی شعبے کو ارزاں نرخوں پر وافرگیس اوربجلی فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بھی زرعی شعبے کوفروغ دیناچاہتی ہے اور اس سلسلے میں نئے مالیاتی بجٹ میں اہداف مقررکئے گئے ہیں۔