یہ فیصلہ اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا

حکومت نے رمضان المبارک میں چینی کی برآمد روک دی
26 مئی 2017 (07:54)
0

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے چینی کی برآمد روک دی ہے۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔
وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ موجودہ سال کے دوران چینی کی ریکارڈ پیداوارہوئی جس سے گنے کے کاشتکاروں کو اپنی فصل کی اچھی قیمتیں وصول کرنے میں فائدہ ہوا اور صارفین کیلئے چینی کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے میں مدد ملی۔