file photo

نیٹو اتحادی ممالک دفاع کے شعبے میں وافر رقم خرچ نہیں کر رہے: ٹرمپ
26 مئی 2017 (07:34)
0

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نیٹوکے اتحادی ملکو ں پرالزام عائد کیاہے کہ وہ دفاع کے شعبے میں وافررقم خرچ نہیں کررہے ہیں۔برسلزمیں نٹو کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 28میں سے23ممالک ایسے ہیں جو وہ رقم بھی ادا نہیں کررہے جو اُنہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ پائیدارسلامتی ،خوشحالی اور امن کے قیام کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا۔
اس سے پہلے برسلزمیں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Stoltenberg نے کہاکہ نیٹواتحادجنگجوئوں کیخلاف بین الاقوامی اتحادی افواج میں شامل ہوگا تاہم وہ انتہاپسندوں کیخلاف براہ راست جنگی کارروائیاں نہیں کریگا۔