file photo

اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کیلئے9مقامات ترجیح: مفتاح
26 مئی 2017 (07:23)
0

نجکاری کمیشن کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری"> اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونزکیلئے نَومقامات کو ترجیحی قرار دیا گیا ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری"> اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کااعلیٰ سطح کاوفد جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور اقتصادی زونزکے قیام کے قابل عمل ہونے پر غورکرینگے۔
پارلیمانی کمیٹی نے کم ترقی والے علاقوں کو ترجیح دینے پرزوردیاتاکہ انہیں ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایاجاسکے۔