جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین زبیر محمود حیات کی ترکی کے بری ، بحری افواج کے کمانڈرز سے ملاقات.

file photo

پاکستان، ترکی کا دفاع، سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
26 مئی 2017 (07:13)
0

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین زبیرمحمودحیات نے انقرہ میں ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرلHulvsi اور ترکی کے بری اور بحری افواج کے کمانڈروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی کے معاملات خصوصاً سیکیورٹی کی صورتحال کو درپیش مسائل پر غور کیاگیا۔فریقین نے دونوں برادرملکوں کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں موجودہ تعلقات کومزیدمستحکم کرنے کے اپنے عزم کااعادہ کیا۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کو Legion of Merit میڈل دیاگیا۔