وفاقی وزیرنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔

حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،احسن اقبال
26 مارچ 2017 (22:14)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کررہی ہے اور ملک کے لئے "ابھرتا ہوا پاکستان "کے الفاظ استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کرنے سے دہشتگردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت قابل اعتماد نہیں ہے کیونکہ ان کے قول وفعل میں بہت تضاد ہے۔