اوزوما اوکوئے نے کہا کہ مردم شماری کا عمل درست انداز میں جاری ہے۔

اقوام متحدہ مبصرین کا اٹک میں مردم شماری کا عملی مشاہدہ
26 مارچ 2017 (22:01)
0

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے مبصر وفد نے اوزوما اوکوئے کی قیادت میں آج حسن ابدال کا دورہ کیا جس کا مقصد ملک کے تریسٹھ اضلاع میں جاری چھٹی قومی مردم شماری کے پہلے مرحلے کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے۔
ٹیم کو مردم شماری کے امور اور اس عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوزوما اوکوئے نے کہا کہ مردم شماری کا عمل درست انداز میں جاری ہے اور اعدادوشمار کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام شہریوں کو عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔