وزیراعظم آزا د کشمیر نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔

File Photo

1974ء کے آئین میں تبدیلی کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے،راجہ فاروق
26 مارچ 2017 (21:47)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 1974ء کے قانون میں تبدیلی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

اتوار کے روز کوٹلی میں سینئر سیاسی رہنماء سردار سکندر حیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1974ء کے قانون میں تبدیلی کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔
بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق مثالی ریاست بنایا جائے گا اور تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔