وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا، زہری
26 مارچ 2017 (21:34)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان تبدیل ہورہا ہے اور کوئی اس کی ترقی اور خوشحالی نہیں روک سکتا۔
اتوار کے روز گوادر میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر کی بین الاقوامی بندرگاہ کے فعال ہونے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف بڑے منصوبے شروع کرنے کے بعد بلوچستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت پرکشش مقام بن گیا ہے۔