ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے یہاں دہشتگردی کو فروغ اور اسکی مالی امداد کر رہاہے۔

بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکتا،دفترخارجہ
26 مارچ 2017 (21:01)
0

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے یہاں دہشتگردی کو فروغ اور اسکی مالی امداد کر رہاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کے پیچھے بھارت کے مذموم عزائم پوشیدہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ مسلہ کشمیر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اپنی بزدلانہ کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔
نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت اپنے وحشیانہ ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔