پاکستانی وفد ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیل اور ترک قیادت سے ملاقات کرے گا۔

ایاز صادق کی قیادت میں 11رکنی پارلیمانی وفد انقرہ پہنچ گیا
26 مارچ 2017 (20:07)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کا گیارہ رکنی پارلیمانی وفد چار روزہ دورے پر ترکی کے شہر انقرہ پہنچاہے۔
ایئر پورٹ پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اور ترک پارلیمنٹ کے سیکرٹری جنرل نے وفد کا استقبال کیا۔
پاکستانی وفد ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اسماعیلKahraman اور ترک قیادت سے ملاقات کرے گا۔
وفد قونیہ اور استنبول کا بھی دورہ کرے گا۔
وفد تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے ترکی کے تاجروں سے بھی ملاقات کرے گا۔