داعش کا رقہ کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا حکم
26 مارچ 2017 (19:58)
0

شام میں دولت اسلامیہ نے اتوار کے روز رقہ شہر کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ۔ یہ حکم ان اطلاعات کے بعد دیا گیا کہ دریائے فرات پر تعمیر کیا گیا ایک ڈیم منہدم ہوسکتا ہے کیونکہ امریکی اتحادی فوج اس ڈیم پر قبضے کی کوشش کررہی ہے۔
شدت پسندوں نے کہا کہ اتحادی فوج کے فضائی حملوں سے طبقہ ڈیم کمزور ہوگیا ہے اور اس میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔
ادھر شام کے حزب اختلاف کے ایک اہم گروپ نے امریکی اتحادی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ شہر اور اس کے نواحی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا بند کردے۔