رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

بھارت بزور طاقت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا،سینیٹر عبدالقیوم
26 مارچ 2017 (19:47)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت طاقت اور مظالم کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا۔
انہوں نے لاہور میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے تاہم اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
سینیٹر نے بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے میں وزیراعظم نواز شریف کے کردار کو سراہا۔