پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل سے تعاون پر عائد کی گئیں۔

ایران نے 15امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
26 مارچ 2017 (19:32)
0

ایران نے امریکہ کی پندرہ کمپنیوں پر پابندی عائدکردی ہے ۔ ان کمپنیوں پر مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل سے تعاون کرنے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
ایران کی خبررساں ایجنسی ارنا نے ایران کی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان پابندیوں میں کمپنیوں کے اثاثوں کو ضبط کرنا اور ان کمپنیوں سے رابطوں کو ختم کرنا شامل ہے۔
ایران کی طرف سے یہ فیصلہ امریکہ کے اس فیصلے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت امریکہ نے ان تیس غیر ملکی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کردی تھیں جو مبینہ طور پر ایران شمالی کوریا اور شام کو برآمدی پابندی کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔