وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پورے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔

اقتصادی راہداری کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کاخاتمہ کر دیا ،رانا تنویر
26 مارچ 2017 (19:27)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجیکٹ کے بارے میں تمام اندرونی وبیرونی سازشوں کا خاتمہ کردیا ہے۔
وہ اتوار کے روز ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاستدانوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔