وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو یہ مشینیں چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

پنجاب ،بنیادی مراکز صحت کیلئے الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی منظوری
26 مارچ 2017 (18:04)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شعبہ صحت کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز لاہور میں عوام کیلئے صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس میں صوبے میں بنیادی مراکز صحت کیلئے الٹراسائونڈ مشینوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔