ہزارہ موٹروے،پہلے2حصوں کا کام اگست تک مکمل ہوگا
26 مارچ 2017 (17:22)
0

ہزارہ موٹر وے پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے اور یہ اس سال کے آخر تک فعال ہو جائے گا۔
شاہراہوں کے قومی ادارے کے عہدیدار کے مطابق موٹر وے کے پہلے دو سیکشنز پر اس سال اگست تک جبکہ تین سیکشن پر دسمبر تک کام مکمل ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے کے انسٹھ کلومیتر طویل برہان حویلیاں سیکشن کو چونتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔