وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس مقصد کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادہ کی دعوت
26 مارچ 2017 (17:14)
0

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت اس مقصد کیلئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں دارالحکومت کے انتظام اور ترقی ڈویژن اور سی ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مجوزہ ہائوسنگ سیکٹر کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو نئے سیکٹروں اور کمرشل علاقوں کے قیام کیلئے سی ڈی اے کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ تفصیلی فنی جائزے کے بعد نئے سیکٹروں کے قیام کیلئے مختلف امکانات کو ترجیح دی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مجوزہ سیکٹر سے تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ معیاری رہائشی سہولت کی فراہمی کے علاوہ محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔