وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عملی اقدامات کئے ہیں۔

File Photo

حکومت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،مریم اورنگزیب
26 مارچ 2017 (17:11)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
اتوار کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عملی اقدامات کئے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مخالفین بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائیں۔