نوازشریف موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم پیر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے
26 مارچ 2017 (17:07)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف کل حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما سینیٹر راحیلہ مگسی نے ریڈیو پاکستان کے حیدرآباد کے نمائندے کو بتایا کہ وزیراعظم اس موقع پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
مختلف ایوان ہائے تجارت کے وفد اور سندھ کے کسان بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔
سینیٹر راحیلہ مگسی نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم ایک یونیورسٹی کے قیام، حیدرآباد ایئر پورٹ سے پروازوں کے آغاز، حیدرآباد کیلئے ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کے قیام اور خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ۔