file photo

صوبے کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے:مراد علی شاہ
26 مارچ 2017 (15:27)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو صوبے میں پانی صاف کرنے کے پلانٹس کی نگرانی کے لئے معائنے کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج کراچی میں صوبے کے ہر ڈویژن و ضلع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے ہر شہری کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔