توسیع کے کام پر ستر کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

file photo

پنجاب پولیس کا لاہور میں بیدیاں روڈ پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کو توسیع دینے کا منصوبہ
26 مارچ 2017 (14:34)
0

پنجاب پولیس لاہور میں بیدیاں روڈ پر ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کو توسیع دے رہی ہے جس پر 70 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق توسیعی کام میں ایک پرنٹنگ پریس میڈیا روم، سویمنگ پول، جمنازئم، گارڈ روم، ڈائیننگ ہال، دومنزلہ ہاسٹل، انڈور فائرنگ رینج کی تعمیر، موجودہ ہاسٹل کی مرمت اوربحالی تربیت کے غرض سے تیار کئے جانے والے مصنوعی گائوں کی بہتری اور دو میل طویل دو ٹریک کو ایک معیاری ٹریک میں تبدیل کرنا شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق توسیع کا مقصد ، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کی استعداد کار اور سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ منصوبہ دوبرس میں مکمل ہوگا۔