اس مرحلے کے دوران پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے 56 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی

file photo

وزیراعظم کے نوجوانوں کو تربیت دینے کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا
26 مارچ 2017 (14:03)
0

حکومت نے وزیراعظم کے نوجوانوں کو تربیت دینے کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
اس مرحلے کے دوران پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے 56 ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے لئے 25 ہزار، سندھ کے لئے نو ہزار پانچ سو، بلوچستان کے لئے تین ہزار، خیبرپختونخوا کے لئے پانچ ہزار، آٹھ سو سے زائد، آزاد کشمیر کے لئے ایک ہزار، گلگت بلتستان ، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کے لئے پانچ ہزار آٹھ سو کا کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔
انٹر ن شپ کرنے والے نوجوانوں کو انٹر ن شپ کے ایک سالہ مدت کے دوران بارہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
انٹر ن شپ کرنے والے نوجوانوں کووفاقی و صوبائی محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے میں تربیت دی جائے گی۔