ان کے قبضے سے ہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے

file photo

پشاور، ہنگو میں تلاشی کی کاروائیوں کے دوران41مشتبہ افراد گرفتار
26 مارچ 2017 (12:36)
0

پشاوراور ہنگو میں آج صبح تلاشی کی کارروائیوں کے دوران41 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں سے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا جن میں دو اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں جبکہ ہنگو میں 4 اشتہاری ملزموں سمیت چھبیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
ان کے قبضے سے ہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔