چین کے ٹرانسپورٹ کے وزیرنے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی ترقی کے لئے دیرینہ دوستانہ تعلقات دوسرے ملکوں کے لئے مثال ہیں

چین کا پاک چین تعلقات کو ترجیح دینے، روابطہ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
26 مارچ 2017 (12:19)
0

چین نے پاک چین تعلقات کو ترجیح دینے اور موجودہ روابط کومزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔
بیجنگ میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئےچین کے ٹرانسپورٹ کے وزیرLi Xiaopeng نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی ترقی کے لئے دیرینہ دوستانہ تعلقات دوسرے ملکوں کے لئے مثال ہیں۔
Li Xiaopengنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل مواصلات ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں کی قبل از وقت مکمل ہونے کی توقع ہے۔
چین کے متعدد اخبارات میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں چین کے توانائی کے ادارے کے چیئرمین Wang Binghua نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا نیا مرکز پاکستان کے توانائی کی کھپت کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا جس سے توانائی کے شعبے میں کفالت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
Wang Binghua نے کہا کہ حب کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی 2019 میں تکمیل سے ہر سال تقریباً نو ارب کلو واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔