پہلے بلاک میں بے گھر افراد کے اعداد و شمار منگل میں جمع کئے جائیں گے

ملک کے 63 اضلاع میں چھٹی مردم و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ کل ختم ہوجائے گا
26 مارچ 2017 (12:03)
0

چھٹی مردم اورخانہ شماری کے تحت ملک کے63 اضلاع میں پہلے مرحلے کے پہلے بلاک میں مردم اور خانہ شماری کا کام کل مکمل ہوجائے گا۔
پہلے بلاک میں بے گھر افراد کے اعداد و شمار منگل میں جمع کئے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کے پہلے بلاک میں پنجاب کے سولہ اضلاع ، سندھ کے آٹھ ، خیبرپختونخوا کے چودہ بلوچستان کے پندرہ اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ، پانچ اضلاع شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کا عمل جمعے کو شروع ہوگا اور تین دن جاری رہے گا دوسرے بلاک کی مردم اورخانہ شماری اگلے ماہ کی تین سے تیرہ تاریخ تک ہوگی۔