file photo

برطانوی فرم کا خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگانے پر آمادگی کا اظہار
26 مارچ 2017 (11:15)
0

برطانیہ کی ایک فرم نے خیبرپختونخوا میں سیمنٹ کا پلانٹ لگانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت اور برطانوی فرم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ پلانٹ 2020 کے آخر تک مکمل ہوگا جس پر چالیس کروڑ ڈالر لاگت آئے گی پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔