File Photo

امریکہ کا افغانستان میں القاعدہ کے سرغنہ کی ہلاکت کادعویٰ
26 مارچ 2017 (09:12)
0

امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کے سرغنہ قاری یاسین کی ہلاکت کادعویٰ کیا ہے جو دوہزارنو میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو لے جانے والی بس پرحملے میں ملوث تھا۔

پینٹاگون کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پکتیکا صوبے میں اس مہینے کی انیس تاریخ کو ایک فضائی حملے میں القاعدہ کاسرغنہ ہلاک ہوا۔
امریکی وزیردفاعJim Mattis نے اس حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قاری یاسین کی ہلاکت اس بات کاثبوت ہے کہ دہشت گردوں کو ہرقیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا جنہوں نے اسلام کی شہرت کو نقصان پہنچایا اور بیگناہ لوگوں کو ہدف بنایا۔