File Photo

سوئٹزرلینڈ , اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے ساتھ معاہدوں سے ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری آئے گی:ڈار
26 مارچ 2017 (09:09)
0

اقتصادی مشاورتی کونسل کاآٹھواں اجلاس ڈاکٹرعشرت حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کامقصد آئندہ بجٹ اوراقتصادی ترقی کے حوالے سے حکومت کو سفارشات پیش کرنا ہے تاکہ لوگوں کیلئے سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ اور اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے ساتھ معاہدوں سے ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔
وفاقی وزیر نے اجلاس کو اقتصادی استحکام، بجلی کی فراہمی میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔