File Photo

بھیکی بجلی گھر کے دوسرے ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع
26 مارچ 2017 (08:11)
0

بھیکی  بجلی گھر کے دوسرے ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق بجلی گھر نے دوہفتے پہلے آزمائشی طورپر کام شروع کیاتھا اس سے قومی گرڈ میں اگلے ماہ سے سات سومیگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ بھیکی  بجلی گھر پیداوار کی قیمت میں کمی اور صارفین کے فائدے کیلئے ملک کے بجلی کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔