بھکی بجلی گھر سے بجلی کی پیداوار شروع
26 مارچ 2017 (08:05)
0

بھکی بجلی گھر کے دوسرے ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق بجلی گھر نے دوہفتے پہلے آزمائشی طورپر کام شروع کیاتھا اس سے قومی گرڈ میں اگلے ماہ سے سات سومیگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ بھکی بجلی گھر پیداوار کی قیمت میں کمی اور صارفین کے فائدے کیلئے ملک کے بجلی کے شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔