File Photo

ایران نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کردیے
26 مارچ 2017 (07:51)
0

ایران نے امریکہ کو سمندری تنازعات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اورامریکہ کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ایران کی سریع الحرکت کشتیاں امریکی بحری جنگی جہازوں کوہراساں کرتی ہیں۔

اس سے قبل امریکی بحریہ کے کمانڈروں نے ایران پر تیل کی باربرداری کیلئے آبنائے ہرمز کے اہم راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں کوہراساں کرکے بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی کرنے کاالزام عائدکیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے غلط فہمیاں پیدا ہونے سے مسلح تصادم ہوسکتاہے۔