File Photo

ترکی یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے ریفرنڈم کرائے گا: اردوان
26 مارچ 2017 (07:47)
0

ترکی نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ یونین کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے ریفرنڈم کرائے گا۔

ایک بیان میں صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ اگریورپی یونین ترکی کی بلاک میں شمولیت کی کوشش میں رکاوٹ ڈالتی ہے تو اس سے ترکی کیلئے مزید آسانی پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ترکی اس مسئلے پربرطانیہ جیسا ریفرنڈم کراسکتاہے۔
جرمنی اورہالینڈ کی جانب سے ترک وزراء کوصدر اردوان کے اختیارات میں اضافے کیلئے اگلے ماہ ہونیوالے ریفرنڈم میں رائے شماری کیلئے مہم سے روکنے کے بعدترکی اور یورپ کے درمیان کشیدگی میں یہ نیااضافہ ہے۔