حملے میں دوسو شہری ہلاک ہوئے تھے۔

File Photo

امریکہ نے موصل میں فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
26 مارچ 2017 (07:44)
0

امریکہ نے عراق کے شہرموصل میں گزشتہ ہفتے کئے گئے اس فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں دوسو شہری ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ کی جانب سے یہ تصدیق عراق کی سرکاری فوج کے اس فیصلے کے بعدسامنے آئی ہے جس میں فوج نے فضائی حملے اور اس میں بڑے پیمانے پرشہری ہلاکتوں کے بعد مغربی موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی مہم روک دی تھی۔