سینیٹرہدایت اللہ خان نے ایک تقریب میں پاسپورٹ آفس کاافتتاح کیا۔

File Photo

باجوڑایجنسی:ریجنل پاسپورٹ آفس نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا
26 مارچ 2017 (07:08)
0

باجوڑایجنسی میں ریجنل پاسپورٹ آفس نے دس برس کے بعد دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔  پاسپورٹ آفس دوہزارپانچ میں قائم کیاگیاتھا تاہم علاقے میں عسکریت پسندی کے باعث دوہزار سات میں یہ بند کردیاگیاتھا۔ سینیٹرہدایت اللہ خان نے ایک تقریب میں پاسپورٹ آفس کاافتتاح کیا۔

قبائلی عمائدین ،مقامی انتظامیہ اورڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اور پاسپورٹ کے عہدیدارتقریب میں موجودتھے۔ اس موقع پر ہدایت اللہ خان نے امیدظاہر کی کہ اب لوگ اپنے گھروں کی دہلیز پر پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔