وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

File Photo

حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا ہے:احسن
26 مارچ 2017 (07:03)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا ہے جس کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ملک کو ابھرتا ہوا پاکستان قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے اور توانائی کے کئی بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور دہشتگردی کے واقعات میں بھی واضح کمی آئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دھرنوں اور احتجاجی ریلیوں میں اپنا وقت ضائع کیا اورخیبرپختونخوا کی ترقی پرتوجہ نہیں دی۔