File Photo

ایک پٹی ایک سڑک چین کا بنیادی ڈھانچے کاعظیم الشان منصوبہ ہے:وانگ
26 مارچ 2017 (07:00)
0

پاکستان چین مشترکہ ایوان صنعت وتجارت لاہور کے صدرWang Zihai نے کہاہے کہ ایک پٹی ایک سڑک ایشیا کو یورپ اور افریقہ سے ملانے کیلئے چین کا بنیادی ڈھانچے کاعظیم الشان منصوبہ ہے۔

فیصل آباد ایوان صنعت وتجارت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں خنجراب سے گوادر تک سڑک کا جامع نیٹ ورک قائم کردیاگیاہے،دوسرے مرحلے میں پاکستان میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے کام جاری ہے۔
Wang Zihai نے کہاکہ اگلے مراحل میں صنعتی تعاون کو فروغ دیاجائے گا۔