File Photo

اقوام متحدہ کی شام میں جنگ بندی کی بحالی میں مدد کی اپیل
26 مارچ 2017 (06:48)
0

اقوام متحدہ نے روس، ایران اور ترکی سے شام میں جنگ بندی کی بحالی میں مدد کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی پرعمل درآمدنہ ہونے سے جنیوا میں امن بات چیت کو خطرے کاسامنا ہے۔

شام کیلئے اقوام متحدہ کے مصالحت کار سٹیفن ڈی مستورا نے ایران اور روس کو خطوط بھیجے ہیں جنہیں شام اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے شام کے دارالحکومت اور وسطی صوبےHama کے گردونواح میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ ملکوں سے اپیل کی کہ جنگ بندی کی بحالی کیلئے فوری کوششیں کی جائیں۔