نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت نے کہاکہ کئی ممالک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

File Photo

اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوجائے گا:سائرہ
26 مارچ 2017 (06:44)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

کولہوتارڑحافظ آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی ممالک اس بڑے منصوبے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ سڑکوں کانیٹ ورک لوگوں کی سماجی واقتصادی حالت میں بہتری لانے اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لحاظ سے بڑی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ اس سے ملک کے دور دراز علاقوں کو شہری مراکز تک رسائی ملتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حافظ آباد،کولہوتارڑ اور حافظ آبادونیکے تارڑسڑکوں کوپختہ کیاجارہا ہے اور یہ منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں گے۔