وزیرمملکت نے کہاکہ توانائی کی بچت اورموسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے شعبوں میںملک نئی بلندیوں کوچھورہاہے۔

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اقتصادی قوت کے طورپر ابھررہاہے:مریم
26 مارچ 2017 (06:35)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی باصلاحیت قیادت میں پاکستان ایک اقتصادی قوت کے طورپر ابھررہاہے۔

وہ رات پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے عالمی ارتھ آور منانے کی تقریب کے افتتاح کے بعد اظہار خیال کررہی تھیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ توانائی کی بچت اورموسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے شعبوں میںملک نئی بلندیوں کوچھورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ شمسی توانائی پرمنتقل کیاجانے والادنیاکا پہلا قانون ساز ادارہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ سولہ سترہ گھنٹوں سے کم ہوکر تقریباً تین گھنٹے تک رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اگلے سال مکمل طورپر کام شروع کردیں گے۔