سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

سپیکر قومی اسمبلی کی سیول ، کوریا میں روسی ہم منصب سے ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
26 جون 2017 (22:18)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیول ، کوریا میں اپنے روسی ہم منصب ویشوشلاو والیڈین سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہاکہ وہ رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ویشوشلاو والیڈین نے سردار ایاز صادق کوبین الپارلیمانی یونین اور سیکورٹی سے متعلقہ مشترکہ تنظیم سی ایس ٹی او میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
سپیکر نے ان دونوں اہم اجلاسوں میں شرکت پر اتفاق کیا۔