گورنر سندھ کی صدرممنون حسین سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال
26 جون 2017 (22:11)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے پیر کے روز کراچی میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے سانحے کی وجہ سے عید الفطر سادگی سے منائی گئی تاکہ اس افسوس ناک واقعے کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کیا جاسکے۔