file photo

ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 90فیصد کمی آئی ہے:زبیر
26 جون 2017 (21:21)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی آئی ہے اورآج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے۔
پیر کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔