file photo

لودھراں خانیوال روڈ کو دورویہ کرنے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری
26 جون 2017 (21:15)
0

لودھراں خانیوال روڈ کو دورویہ کرنے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس پر 22ارب روپے لاگت آئے گی۔
پنجاب کے شاہراہوں کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے ملتان کے نمائندے کو بتایا کہ Maitlaچوک میں فلائی اوور کے ستونوں کی بنیاد رکھنے کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کی توسیع کیلئے اس کی حدود میں واقع عمارتوں، دوکانوں اور درختوں کو ہٹایا جارہا ہے۔