file photo

سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین کراچی سے نارووال روانہ
26 جون 2017 (21:12)
0

سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین پیر کے روز کراچی سے نارووال روانہ ہوئی۔
پاکستان سکھ کونسل کے سربراہ سردار رمیش سنگھ نے تبایا کہ یاتری گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور اس کے بعد ٹرین پنجہ صاحب حسن ابدال کیلئے روانہ ہوگئی۔
انہوں نے سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے سہولتیں فراہم کرنے پر ریلوے کے وزیرخواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کیا۔