file photo

امریکہ کا خلیج بحران کے پر امن حل کیلئے مذاکرات پر زور
26 جون 2017 (21:02)
0

امریکہ نے عرب ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج بحران کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کریں ۔
امریکی وزیرخارجہ Rex Tillersonنے ایک بیان میں کہا کہ چار عرب ممالک کو جہنوں نے قطر کا بائیکاٹ کررکھا ہے اس بحران کے حل پر غور کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ پابندی لگانے میں شامل تمام عرب ممالک سے قریبی رابطے میں رہے گا۔
ادھر ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون پر خلیج بحران سے متعلق بات چیت کی۔