file photo

ایرانی وزیرخارجہ کا خلیجی ممالک کیلئے علاقائی سلامتی کا نیا منصوبہ وضع کرنے پر زور
26 جون 2017 (20:55)
0

 ایران نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ خلیج فارس کے خطے میں مذاکرات کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں پیر کوبرلن میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے خلیجی ممالک کے لئے علاقائی سلامتی کا نیا منصوبہ وضع کرنے پر زور دیا۔
ایران کے وزیرخارجہ امور خارجہ سے متعلق تعلقات کے بارے میں یورپی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور جرمن اعلی حکام سے ملاقات کیلئے جرمنی کے دارالحکومت میں ہیں۔