file photo

امریکی میرین جنرل فوجی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے افغانستان پہنچے
26 جون 2017 (19:35)
0

امریکی میرین جنرل جوزف ڈن فورڈ نئی فوجی حکمت عملی پر عمل درآمد کے سلسلے میں آج افغانستان پہنچے جس کے تحت تقریبا 4 ہزار مزید امریکی فوجی افغانستان بجھوائے جائیں گے۔
امریکی میرین جنرل اپنے قیام کے دوران افغان قیادت اور امریکی اور اتحادی لیڈروں اور فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکی میرنینر افغانستان کے شورش والے صوبے ہلمند میں اپنی تنظیم نو کررہے ہیں اور افغانستان فورسز کی کمزوریوں کی نشاندہی کررہی اور ٹرمپ انتظامیہ کو امید ہے کہ نئی حکمت عملی سے امریکی فورسز نئے جذبے سے اس مہم میں حصہ لیں گی۔