منصوبوں کی تکمیل کے بعد دوہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

file photo

مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کے 163منصوبوں پر کام تیزی سے جاری
26 جون 2017 (19:21)
0

خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کے163منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
پختونخوا کے توانائی اور ترقی کے ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاورکے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبے اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اب تک ان ڈویژنوں میں پن بجلی کے ایک سو ترانوے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔
ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد دوہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔