file photo

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی سربراہی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
26 جون 2017 (19:17)
0

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میںپیر کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے مرکزی عیدگاہ مظفرآباد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
سینکڑوں مظاہرین نے ریلی میں شرکت کی انہوں نے بینر زاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے جو حق خودرادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔